اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے وزیر اعظم عمران خان نے آج بھی ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ،ہم نے پلوامہ واقعہ کے بعد ھندوستان کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود انہیں ٹھوس شواہد مہیا کرنے اور تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ سے ٹیلفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے وزیر اعظم عمران خان نے آج بھی ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ،ہم نے پلوامہ واقعہ کے بعد ھندوستان کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود انہیں ٹھوس شواہد مہیا کرنے اور تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ سے ٹیلفونک رابطہ میں کیا ،دونوں قائدین نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کا مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام برطانیہ کے لیئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دونوں ممالک کو اپنے مسائل باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں ۔








