اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے پالیسی سنٹر کے صدر ڈاکٹر ابتسام الکتےبی سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں یو اے ای کے سفیر حمد ابراہےم سلےم الزابی بھی موجود تھے۔وزےر اطلاعات نے کہاکہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی متحدہ عرب امارات کے پالیسی سنٹر کے صدر ڈاکٹر ابتسام الکتیبی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو متحدہ عرب امارات کے پالیسی سنٹر کے صدر ڈاکٹر ابتسام الکتےبی سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں یو اے ای کے سفیر حمد ابراہےم سلےم الزابی بھی موجود تھے۔وزےر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سمیت توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی زراعت پر مبنی صنعت، اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی اشتراک اور تعاون کے بے پناہ مواقع ہیں،پاکستان یو اے ای کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں،وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حالیہ دوروں سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے پالیسی سنٹر کی صدر کو بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ہم کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے،ہم نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے ۔صدر پالیسی سنٹرڈاکٹر ابتسام نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے پاکستان دوسرا گھر ہے۔ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر عمران خان کی فی البدیہ تقریر نے متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے دل جیت لیے۔








