اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے نوماہ کے دوران 1.70 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے۔ جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 28.44 روپے تک بڑھ گئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سیزن کے دوران 0.76 ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل کی ہے جو چینی کی مجموعی پیداوار کے 15 فیصد …
جے ڈی ڈبلیو شوگر ملزکو نوماہ کے دوران 1.70 ارب روپے منافع
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے نوماہ کے دوران 1.70 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے۔ جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 28.44 روپے تک بڑھ گئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سیزن کے دوران 0.76 ملین ٹن چینی کی پیداوار حاصل کی ہے جو چینی کی مجموعی پیداوار کے 15 فیصد کے مساوی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2016ءکو ختم ہونے والے نو ماہ کے مقابلہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.52 ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 25.47 روپے رہی تھی۔









