آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21300کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9700 کیوسک اور اخراج 9700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21300کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9700 کیوسک اور اخراج 9700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد21500کیوسک اور اخراج20000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14000کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1398.83 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1124.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.905 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Leave a Reply