وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی کا پمز کا دورہ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی نے گزشتہ روز پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت کو تمام اقدامات کی بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی نے گزشتہ روز پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت کو تمام اقدامات کی بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پمز ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ وارڈز میں ہنگامی بنیادوں پر بیڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بنک میں خون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بریفنگ میں ہسپتال کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پمز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو ہنگامی صورتحال میں وارڈ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ہسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply