اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں کاروبار کی آسانی کیلئے اقدامات کئے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری سمیت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف سہولیات و مراعات دی جا رہی ہیں۔ وہ جمعرات کو سنگاپور کے ایک کاروباری وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کو بڑی …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سنگاپور کے کاروباری وفد سے بات چیت میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں کاروبار کی آسانی کیلئے اقدامات کئے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری سمیت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف سہولیات و مراعات دی جا رہی ہیں۔ وہ جمعرات کو سنگاپور کے ایک کاروباری وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگاپور کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں اس کے تاجروں کی جانب سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، اس سلسلہ میں انہیں تمام ممکنہ تعاون و سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ اور مڈل ایسٹ بزنس گروپ کے چیئرمین شمشیر زمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات اور اس حوالہ سے موجود عزم و خواہش کے پیش نظر سنگاپور کے تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و کاروباری روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے پاکستان کے انفراسٹرکچر، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، صحت عامہ، ہوائی اڈوں و بندرگاہوں کے انتظام سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر وفد کے ارکان کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور ملک کے مختلف خصوصی اقتصادی زونز میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سنگاپور کا وفد ایک ہفتہ کے دورہ پر پاکستان میں موجود ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔








