اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے گولہ باری سے شہید و زخمی ہونے والے شہریوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں صدر آزادکشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار …
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے گولہ باری سے شہید و زخمی ہونے والے شہریوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں صدر آزادکشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نکیال، درہ شیر خان، بھمبر اور چھمب سیکٹر میں گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں چھ شہری شہید اور گیارہ سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ لائن آف کنٹرول کے پار سے آزادکشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو بھارت کی بزدلانہ اور قابل نفرت کارروائی قرار دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی فوج کی جارحیت کے بعد پاک فوج اور پاک فضائیہ کی جرات مندانہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حکمران اور فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ جارحیت کے ذریعے آزادکشمیر کے عوام کو تحریک آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی حمایت سے باز رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم اور جبر و استبداد کے باوجود جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ صدر سردار مسعود خان نے آزادکشمیر کے محکمہ صحت عامہ اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات مہیا کی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔








