وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی کابینہ کے ایک وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پر حملہ انتخابات میں 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے کرایا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر پاکستان …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی کابینہ کے ایک وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پر حملہ انتخابات میں 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے کرایا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر پاکستان کی بقاءو سالمیت کیلئے متحد ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پاکستان پر حملہ کیا جبکہ بھارتی وزیراعظم کی کابینہ کے ایک رکن نے بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ 22 نشستوں پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کرایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے مکروہ عزائم کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعہ پر تحقیقات کی پیشکش کی جبکہ وزیراعظم نے بھارت پر واضح کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم امن چاہتے ہیں جنگ نہیں، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی قیادت اختلافات بھلا کر ملکی بقاءو سلامتی کیلئے ایک پیج پر ہیں جبکہ میڈیا نے بھی اس حوالہ سے مثبت کردار ادا کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا بارڈر پر جانے کا مقصد اپنی مسلح افواج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کی سالمیت اور بقاءہم سب کیلئے اہم ہے۔

Leave a Reply