اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کا عمل جاری رکھے گا، نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 298 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے …
ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب کا عمل جاری رکھے گا، نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباً 298 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کےلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب تک34 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے اور مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے رہا ہے اوربدعنوان عناصرکو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاےا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ دارےا ں سنبھالنے کے بعد نیب افسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کےا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکاےا ت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداً فرداً سنتے ہیں بلکہ شکاےات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات اپنے علاقائی دفاتر میں بذاتِ خودسنتے ہیںجس کی وجہ سے نہ صرف نیب پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ تمام شکاےات کنندہ گان نے چیئرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ نیب کے چیئرمین نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے عملی اقدامات کی بدولت گزشتہ ایک سال میں نیب کو بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے ایک معتبر ادارہ بنا دےا ہے جس کا برملا اظہار ملکی اور غیر ملکی ادارے بھی اپنی رپورٹس میں کرتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکاےات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے علاوہ تمام شکاےات کنندگان کو ان کی شکایت کی وصولی کی اطلاع کے علاوہ ان کی شکاےات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاےا جائے اور تمام شکاےات کنندہ گان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے علاوہ ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خےال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔








