اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم پرحملہ ہوتا ہے تو ہمارے پاس اپنے دفاع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا، امن ضروری ہے اور ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کی چتا کو جلا دینا چاہیے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم پرحملہ ہوتا ہے تو ہمارے پاس اپنے دفاع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا، امن ضروری ہے اور ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کی چتا کو جلا دینا چاہیے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہر کوئی امن اور صلح چاہتا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیابھارت بھی امن اور صلح کا خواہش مند ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم خطرناک ہیں، وہ سپر پاور بننے کی سوچ رکھتا ہے، بھارت چہابہار اور چہابہار سے ہرات اور قندھار تک آنا چاہتا ہے، وہ افغانستان میں ہونے والی پیش رفت سے خوش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی جو سوچ تھی وہ سوچ نریندر مودی کی سوچ نہیں ہے، واجپائی نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا تھا لیکن وہ ناکام ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی مسلمان اور کشمیری غیر محفوظ ہو چکے ہیں، بھارت کو سوچنا چاہیے کہ آج برہان الدین وانی کشمیریوں کا لیڈر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد مسلمانوں پر فرض ہے اور جہاد کا منکر مسلمان نہیں ہے، یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کشمیر میں شہداءکے قبرستان مرجع خلائق کیوں ہیں، وہاں شہداءکے مزاروں پر لوگ جوق در جوق آ رہے ہیں، کشمیر اور بھارت کے مسلمان پاکستان کے ساتھ محبت کرتے ہیں، دبئی میں یا دنیا کے کسی اور حصے میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم جیتتی ہے تو بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں پانچ چھ مسلمانوں کی شہادت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ان کی جائز اور اپنی جدوجہد ہے، پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے عادل کبھی پاکستان نہیں آیا، وہ سرینگر کا پیدائشی تھا جب آزادی کی کسی جدوجہد میں خود کش حملوں کی نوبت آ جائے تو اس سے سمجھنا چاہیے کہ جدوجہد آزادی کس منزل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971ءکے بعد بھارت نے کبھی بھی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، کارگل کی جنگ میں بھی بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، 26 تاریخ میں ان کے 14 میں سے 4 جہاز پاکستان میں داخل ہوئے اور ہمارے درختوں کو نقصان پہنچایا، ہماری فضائیہ بھارتی فضائیہ سے بہترین ہے، پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے تکنیکی لحاظ سے چین میں استعمال ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر سے بہتر ہیں کیونکہ اس میں فضاءمیں فیولنگ کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ایٹمی ہتھیار ہم نے پھلجڑیاں چھوڑنے کے لئے نہیں رکھے ہیں، اگر ہم پرحملہ ہوتا ہے تو ہمارے پاس اپنے دفاع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا، امن ضروری ہے اور ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کی چتا کو جلا دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کیا، مسلمان شہادت کی خواہش رکھتا ہے اور جہاد مسلمانوں پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں ایک انتہا پسند حکمران ہے جس کی سیاست مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر ہے۔








