وزیر اعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفون، بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششوں کی تعریف کی

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔جمعرات کو ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں قائدانہ خطاب پر مبارکباد دی جبکہ ان کی جانب سے بھارت کو کشیدگی کم کرنے …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔جمعرات کو ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں قائدانہ خطاب پر مبارکباد دی جبکہ ان کی جانب سے بھارت کو کشیدگی کم کرنے اور امن کے لئے کام کرنے کی پیشکش کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا درس دیتا ہے ۔ ترک صدر نے وزیر اعظم عمران کی طرف سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قوت کی علامت ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ چند دنوں میں پیدا ہونے والی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لئے کی جانے والی اپنی کوششوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے ترک صدر کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کی انتہائی مشکل صورتحال اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے بارے میں بھی بتایا۔وزیر اعظم عمران خان نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان اور کشمیری عوام کے لئے مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان ۔ترکی اعلی سطحی سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے لئے پاکستان کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور انہیں مزید آگے بڑھانے کا موقع ملے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو ترکی کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

Leave a Reply