وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ویڈیو بیان

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی نیوی، ایئرفورس اور بری فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کے پاس صحافیوں کو جواب دینے اور انہیں مطمئن کرنے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ جمعرات کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس برے طریقے سے بھارت کی تینوں افواج …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی نیوی، ایئرفورس اور بری فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کے پاس صحافیوں کو جواب دینے اور انہیں مطمئن کرنے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ جمعرات کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس برے طریقے سے بھارت کی تینوں افواج کے ترجمان اپنی قوم کے سامنے بے نقاب ہوئے ہیں، اس سے پاک فوج کا اور ایئر فورس کا جھنڈا اور بلند ہوا ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان امن کی بات کرتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب صحافی نے بھارتی فورسز کے ترجمان سے پوچھا کہ ایف 16 کہاں گرایا ہے تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ انہوں نے ایک چلے ہوئے میزائل کا لوہے کا ٹکڑا دکھایا۔ ایک اور صحافی نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں کہ 350 افراد مارے ہیں، اس کا ثبوت دیں تو انہوں نے کہا کہ ہم نہیں بتا سکتے کہ کتنے آدمی تھے جس برے طریقے سے بھارت کی تینوں افواج کے ترجمان اپنی قوم کے سامنے بے نقاب ہوئے ہیں اس سے پاک فوج کا اور ایئر فورس کا جھنڈا اور بلند ہوا ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان امن کی بات کرتے ہیں، بجائے اس کے کہ بھارتی افواج کے ترجمان پاکستان کا شکریہ ادا کرتے کہ وزیراعظم پاکستان نے ان کے پائلٹ کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ کہنے لگے کہ یہ جنیوا قانون ہے جب پائلٹ واپس آجائیں گے تو پھر بات کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج بھارت کی کوئی قیادت میڈیا پر موجود نہیں تھی، آج کسی مودی کی کوئی دھمکی اور گیڈر بھبکی نہیں تھی، انڈین فورسز اپنے عوام کے سامنے اپنے گرے ہوئے تشخص کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی تھیں جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گئی اور ساری دنیا نے مان لیا کہ پاک فوج عظیم فوج ہے، پاکستان عظیم ملک ہے، پاکستان کی نیوی اور پاکستان کی ایئر فورس اور عمران خان زندہ باد۔

Leave a Reply