اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) پاکستان اسلامی ممالک تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے افتتاحی اجلاس میں بھارت کو مدعو کئے جانے پر احتجاجاً شرکت نہیں کر ے گا۔ او آئی سی کا 46 واں اجلاس یکم تا 2 مارچ ابوظہبی میں ہو رہا ہے، بھارت کو افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے …
پاکستان اسلامی ممالک تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے افتتاحی اجلاس میں بھارت کو مدعو کئے جانے پر احتجاجاً شرکت نہیں کر ے گا، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) پاکستان اسلامی ممالک تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے افتتاحی اجلاس میں بھارت کو مدعو کئے جانے پر احتجاجاً شرکت نہیں کر ے گا۔ او آئی سی کا 46 واں اجلاس یکم تا 2 مارچ ابوظہبی میں ہو رہا ہے، بھارت کو افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق بھارت ایک ایسا ملک ہے جس کے او آئی سی کے بانی رکن پاکستان کے ساتھ دیرینہ تنازعات ہیں، اس کے علاوہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی ذمہ دار ہے۔ بھارت جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں او آئی سی وزرائے خارجہ اور سربراہی سطح پر اختیار کی گئی او آئی سی کی قراردادوں کو تواتر کے ساتھ مسترد کرتا رہا ہے اور ابھی پچھلے سال ہی بھارت نے جموں کشمیر پر ان قراردادوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ”بھارت انہیں اسی تضحیک کے ساتھ مسترد کرتا ہے جس کی یہ مستحق ہیں“۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایسے ریکارڈ کا حامل ملک بھارت اس اجلاس میں شرکت کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں رکھتا۔ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے سخت اعتراض واضح طور پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستانی وزیر خارجہ او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ میں شرکت نہیں کرے گا۔








