اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس خطہ میں قیام امن کا متمنی ہے اور اس سلسلہ میں اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے جمعہ کو اپنے پاکستانی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ٹیلیفون، خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس خطہ میں قیام امن کا متمنی ہے اور اس سلسلہ میں اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے جمعہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے بے جا الزامات اور دھمکیوں کے باوجود انہیں مصدقہ ثبوت فراہم کرنے پر تحقیقات میں مکمّل تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کو اپنے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس خطہ میں قیام امن کا متمنی ہے اور اس سلسلہ میں اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تناو کے خاتمہ کیلئے آپ کی طرف سے کی جانے والی پیشکش کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا اور تمام ممبران نے روس کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔








