ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ایئر فورس نے میرا طیارہ گرایا، پاک آرمی بہت پروفیشنل ہے‘ا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان

راولپنڈی ۔ یکم مارچ(اے پی پی) بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاک آرمی بہت پروفیشنل ہے اور اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، پاک آرمی کے جوانوں نے مجھے بچایا، بھارتی میڈیا بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ جمعہ کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان جاری …

راولپنڈی ۔ یکم مارچ(اے پی پی) بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاک آرمی بہت پروفیشنل ہے اور اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، پاک آرمی کے جوانوں نے مجھے بچایا، بھارتی میڈیا بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ جمعہ کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان میں دراندازی اور اپنی گرفتاری کی تفصیلات بتائی ہیں۔ ابھی نندن نے بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہے، میں ٹارگٹ تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ایئر فورس نے میرا طیارہ گرایا، جہاز ٹوٹنے کی وجہ سے مجھے خود کو ایجیکٹکرنا پڑا، جب میرا پیرا شوٹ کھلا تو نیچے گرا اور میرے پاس پستول بھی تھا۔ ابھی نندن نے کہا کہ میں نے پستول گرایا اور بھاگنا شروع کر دیا، میرے پیچھے لوگ آ گئے جن کا شور بہت زیادہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے مارنا چاہتے تھے لیکن پاک فوج کے 2 جونواں نے مجھے بچایا، مجھے یونٹ میں فرسٹ ایڈ بھی دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک آرمی بہت پروفیشنل ہے، پاک آرمی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی میڈیا بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔

Leave a Reply