اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ابھی نندن کو آزاد کشمیر میں بھارتی جہاز مارگرائے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران حراست بھارتی پائلٹ کو عالمی قوانین کے مطابق عزت کے ساتھ رکھا …
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ابھی نندن کو آزاد کشمیر میں بھارتی جہاز مارگرائے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران حراست بھارتی پائلٹ کو عالمی قوانین کے مطابق عزت کے ساتھ رکھا گیا۔ وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی اور کشیدگی کم کرنے کیلئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔








