وزیراعظم عمران خان کا سال 2019ءکےلئے گندم کی خریداری کے حوالہ سے منصوبہ بندی اجلاس سے خطاب

لاہور ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کیلئے بہت اہم حیثیت رکھتی ہے، ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے، معیاری اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کا پلان مرتب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سال 2019ءکےلئے گندم کی خریداری کے حوالہ سے منصوبہ بندی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں …

لاہور ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کیلئے بہت اہم حیثیت رکھتی ہے، ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے، معیاری اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کا پلان مرتب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سال 2019ءکےلئے گندم کی خریداری کے حوالہ سے منصوبہ بندی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خوراک سمیع اﷲ چوہدری اور وزیر آبپاشی محسن لغاری اجلاس بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اﷲ کے کرم سے اس دفعہ بہت اچھی بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بہت اچھی گندم کی فصل کی امید ہے، ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کےلئے بہت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خریداری کا عمل شفاف ہونا چاہئے، معیاری اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کا پلان مرتب کیا جائے، ضیاع کو روکنے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طریقہ کار کو بھی زیر غور لایا جائے، گندم کی سٹوریج کےلئے جدید انفراسٹرکچر بنانے کےلئے منصوبہ بندی کی جائے۔

Leave a Reply