وزیراعظم عمران خان کا نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے حوالہ سے وزیراعلیٰ آفس لاہور میں اجلاس سے خطاب

لاہور ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات دے کر ہم زراعت کے شعبہ میں بہتری لا سکتے ہیں، ایگریکلچر میں جدت لانے کےلئے چین سے سیکھنا چاہئے، ملاوٹ شدہ دودھ سے بچو ں کی نشوونما متا ثر ہوتی ہے، دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی …

لاہور ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات دے کر ہم زراعت کے شعبہ میں بہتری لا سکتے ہیں، ایگریکلچر میں جدت لانے کےلئے چین سے سیکھنا چاہئے، ملاوٹ شدہ دودھ سے بچو ں کی نشوونما متا ثر ہوتی ہے، دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے حوالہ سے وزیراعلیٰ آفس لاہور میں اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خوراک سمیع اﷲ چوہدری ، وزیر آبپاشی محسن لغاری اور وزیر لائیو سٹاک سردار حسین دریشک بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو گزشتہ 6 ماہ میں شعبہ زراعت میں بہتری لانے کےلئے کئے جانے والے اقدامات اور مزید بہتری کےلئے منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو اجلاس میں زارعت کے شعبہ میں جدت کےلئے تحقیق، مشینوں کی استعداد کار، چھوٹے کسانوں کےلئے سہولیات، آبپاشی، فوڈ پروسیسنگ اور پیداوار میں اضافہ کےلئے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات دے کر ہم زراعت کے شعبہ میں بہتری لا سکتے ہیں، ایگریکلچر میں جدت لانے کےلئے چین سے سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ سے بچو ں کی نشوونما متا ثر ہوتی ہے، دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ریگستانی علاقوں میں بھی کاشتکاری کی جاتی ہے، ہمیں اپنے کسانوں کو کاشتکاری کے نئے طریقوں سے آشنا کرانا ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے ”تیل پیدا کرنے والی اجناس کیلئے اعانتوں کی ای۔ادائیگی کے اقدام“ کا افتتاح بھی کیا۔ اس نظام کی بدولت سورج مکھی اور دیگر تیل پیدا کرنے والی اجناس پر کاشتکاروں کو بروقت حکومتی امداد کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔

Leave a Reply