اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے او پی ایف گرینز سکیم راونڈ روڈ لاہور کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے او پی ایف فارم ہاﺅس سکیم میں ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف ڈاکٹر عامر شیخ کو ترقیاتی کام جلد ختم کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ او پی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے او پی ایف گرینز سکیم راونڈ روڈ لاہور کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے او پی ایف گرینز سکیم راونڈ روڈ لاہور کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے او پی ایف فارم ہاﺅس سکیم میں ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف ڈاکٹر عامر شیخ کو ترقیاتی کام جلد ختم کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ او پی ایف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سہولتیں پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ او پی ایف سکیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پاکستان میں گھر بنانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ یہ سکیم وزیراعظم کے سستے گھروں کے عزم کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ او پی ایف کے تحت بننے والی سوسائٹیز کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف دھیان نہیں دیا، ان کا مقصد صرف کرپشن تھا، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو اثاثہ سمجھتی ہے۔ او پی ایف سکیم رائیونڈ لاہور کی بیلٹنگ ایک ماہ میں ہو گی۔ او پی ایف سکیم رائیونڈ لاہور 355 کنال رقبہ پر مبنی ہے۔








