ماحولیاتی طور پر موزوں اور تعمیرات کے بین الاقوامی معیار کے مطابق شہروں کی تعمیر وژن ہے ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ماحولیاتی طور پر موزوں اور تعمیرات کے بین الاقوامی معیار کے مطابق شہروں کی تعمیر ان کا وژن ہے ، عالمی معیار کے مطابق تعمیرات کیلئے قوانین بنائے جارہے ہیں ۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مستقبل کے شہروں سے متعلق میرا …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ماحولیاتی طور پر موزوں اور تعمیرات کے بین الاقوامی معیار کے مطابق شہروں کی تعمیر ان کا وژن ہے ، عالمی معیار کے مطابق تعمیرات کیلئے قوانین بنائے جارہے ہیں ۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مستقبل کے شہروں سے متعلق میرا ایک وژن ہے، میرا وژن ہے کہ شہروں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بڑی عمارتوں کے سامنے سبزہ زاروں کیلئے زیادہ جگہ مختص کی جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔وسیع وعریض جگہوں پر تعمیرات کے اجتناب سے شہریوں کو سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ہاوسنگ سوسائٹیز کی وجہ سے ہماری قابل کاشت اراضی ختم ہورہی ہے اور قابل کاشت رقبہ ختم ہونے سے ہمارے غذائی تحفظ کو مستقبل میں سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیفٹی کے عالمی معیار کے مطابق تعمیرات کیلئے قوانین بنائے جارہے ہیں ۔

Leave a Reply