حکومت انسانوں کی فلاح و بہبود اور صحت پر وسائل خرچ کر رہی ہے، عامر محمود کیانی

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انسانوں کی فلاح و بہبود اور صحت پر وسائل خرچ کر رہی ہے، حکومت عام آدمی کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں اور صحت کے شعبے کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انسانوں کی فلاح و بہبود اور صحت پر وسائل خرچ کر رہی ہے، حکومت عام آدمی کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں اور صحت کے شعبے کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں سیکٹر جی سیون تھری میں متعدی امراض کی روک تھام اور علاج کے لیے ماڈل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سینٹر میں متعدی امراض اور ہیپاٹائٹس ”سی“ اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔ عامرمحمود کیانی نے کہا پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا یا متاثرہ ہیں، ہیپاٹائیٹس سی کا مناسب علاج نہ ہونے سے کئی مریضوں میں جگر کے سرطان میں مبتلا ہونے سمیت کئی خطرناک پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔وزارت صحت ہےپاٹائٹس کے خاتمہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس ”سی“ فری علاج منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد کی کچی بستیوں میں ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گے، دوسرے مرحلے میں پورے اسلام آباد میں ہیپاٹائیٹس”سی“ اور متعدی امراض سے متاثرمریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولی کلینک کی ڈسپنسری اور جی سیون تھری میں قائم ہیپاٹائیٹس سنٹر میں ایکسپرٹ ٹیسٹ مشین نصب کی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت کچی بستیوں میں گھر گھر جا کر ہیپاٹائٹس ” سی “ اور ٹی بی کے ٹیسٹ کئے جائے گے اور مریضوں کو ہیپاٹائٹس سنٹر میں رجسٹرڈ کیا جائے گا جہاں انہیں مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر صحت نے مزید کہا ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت انسانوں کی فلاح و بہبود اور صحت پر وسائل خرچ کر رہی ہے عام آدمی کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں صحت کے شعبے کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا حکومت اسلام آباد میں 85 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہی ہے ۔اسلام آباد میں نرسنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی لاگت سے نرسنگ یونیورسٹی بنائی جارہی ہے ۔

Leave a Reply