پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کر رہی ہے ،ندیم افضل چن

اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کر رہی ہے اور اس خیر سگالی سے جنگی جنوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت، مسلح افواج اور اپوزیشن کی …

اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کر رہی ہے اور اس خیر سگالی سے جنگی جنوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت، مسلح افواج اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے متحد نقطہ نظر کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور اپنی مسلح و بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے جنہوں نے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے افراد پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں حالیہ صورتحال میں پختگی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر حزب اختلاف کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply