بھارتی جیل میں قیدیوں کے ہاتھوں شہید پاکستانی شہر ی شاکر اللہ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی،شہید کے اہلخانہ نے میت وصول کی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) بھارتی جیل میں جنونی قیدیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے بے گناہ پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت بھارت نے پاکستان کے حوالے کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاکراللہ کے اہل خانہ نے واہگہ بارڈر پر میت وصول کی۔ شاکراللہ کو بھارتی جے پور کی جیل میں جنونی قیدیوں نے قتل کر دیا تھا۔ حکومت پاکستان نے …

اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) بھارتی جیل میں جنونی قیدیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے بے گناہ پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت بھارت نے پاکستان کے حوالے کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاکراللہ کے اہل خانہ نے واہگہ بارڈر پر میت وصول کی۔ شاکراللہ کو بھارتی جے پور کی جیل میں جنونی قیدیوں نے قتل کر دیا تھا۔ حکومت پاکستان نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاکر اللہ کے قتل کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ فوری فراہم کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ قتل کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے انکوائری اور پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال حوالے نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ تمام پاکستانیوں بالخصوص بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کے تحفظ کویقینی بنایا جائے تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات رونما نہ ہو سکیں۔