اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سپین کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا ہے جہاں انہوں نے جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگرس 2019ءمیں شرکت کی، یہ کانگرس 25 سے 28 فروری تک جاری رہی، انہوں نے جی ایس ایم اے وزارتی پروگرام اور موبائل ورلڈ کانگرس میں شرکت کی، اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد …
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سپین کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سپین کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا ہے جہاں انہوں نے جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگرس 2019ءمیں شرکت کی، یہ کانگرس 25 سے 28 فروری تک جاری رہی، انہوں نے جی ایس ایم اے وزارتی پروگرام اور موبائل ورلڈ کانگرس میں شرکت کی، اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلا اہم غیر ملکی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے پسمنظر میں آئی سی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی موجودہ حیثیت کو اجاگر کیا ، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو فروغ دیا، انہوں نے عالمی آئی سی ٹی پالیسی سازوں اور ریگولیٹرز کے ساتھ رابطہ کیا۔ تین روزہ دورے کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دیگر حکومتوں کے وزرائ، سینئر منتظمین ، عالمی گلوبل ٹیکنالوجیز کے اداروں کے چیف ایگزیکٹو افسران، کثیر الجہتی پالیسی ساز اداروں کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کی صلاحیت کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 21 کروڑ کی آبادی میں 70 فیصد نوجوان شامل ہیں جن میں زیادہ تر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ، وہ بین الاقوامی سطح پر ہنرمند انسانی سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں وہ اپنی بہترین خدمات پیش کرسکتے ہیں۔ سپین میں پاکستان کے سفیر خیام اکبر نے قونصل جنرل عمران علی کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اور انہیں ایم ڈبلیو سی کی صلاحیت اور سپین میں آئی سی ٹی کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔ سفیر نے انہیں آئی سی ٹی کے شعبہ میں پاکستان کیلئے نئی سرمایہ کاری کیلئے اپنی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے مشرق وسطیٰ کے سینئر نائب صدر سٹیونیائی اور افریقہ آف ہواوے سے بھی ملاقاتیں کیں۔








