اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی)قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) نے پہلی مرتبہ پاکستان میں ہنر یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے قومی جاب پورٹل متعارف کرایا ہے۔ نیوٹیک حکام نے بتایا کہ جاب پورٹل میں اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد نوجوان اپنی سکل پروفائلز اپ ڈیٹ کر چکے ہیں، جاب پورٹل کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد …
ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے قومی جاب پورٹل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی)قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) نے پہلی مرتبہ پاکستان میں ہنر یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے قومی جاب پورٹل متعارف کرایا ہے۔ نیوٹیک حکام نے بتایا کہ جاب پورٹل میں اب تک ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد نوجوان اپنی سکل پروفائلز اپ ڈیٹ کر چکے ہیں، جاب پورٹل کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک نیوٹیک نے 2 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مختلف ہنر میں اعلیٰ تربیت فراہم کی ہے جو کہ عالمی معیار کے مطابق ہے، یہ نوجوان اپنا باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ٹیوٹا کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور نصاب کو موجودہ انڈسٹری کے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے، اس کیلئے اکیڈمیاں اور انڈسٹریز کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ انڈسٹریز کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کی تربیت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا اور ان کو ملکی ترقی میں استعمال کرنا ہے۔








