پشاور۔03مارچ(اے پی پی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ مود ی سرکارکے یدھ کے پیغام نے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کردیاہے،22نشستوںکی خاطرخطے کوآگ میںدھکیلنے کی غلطی کررہاہے،بالاکوٹ میںانڈین فضائیہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ،پاکستان فضائیہ کے موثرجواب پرقوم پاکستان کی تمام مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتی ہے،جوبھی وطن عزیزکومیلی آنکھ سے دیکھے گااس کایہی حال ہوگا،بھارتی پائلٹ کی رہائی کی پوری دنیامعترف ہے،پاکستان کامثبت رویہ …
مود ی سرکارکے یدھ کے پیغام نے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کردیاہے،اسدقیصر

مزید خبریں
پشاور۔03مارچ(اے پی پی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ مود ی سرکارکے یدھ کے پیغام نے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کردیاہے،22نشستوںکی خاطرخطے کوآگ میںدھکیلنے کی غلطی کررہاہے،بالاکوٹ میںانڈین فضائیہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ،پاکستان فضائیہ کے موثرجواب پرقوم پاکستان کی تمام مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتی ہے،جوبھی وطن عزیزکومیلی آنکھ سے دیکھے گااس کایہی حال ہوگا،بھارتی پائلٹ کی رہائی کی پوری دنیامعترف ہے،پاکستان کامثبت رویہ اوربھارت کامنفی رویہ دنیانے دیکھ لیاہے،پاکستان ایک اکانومی حب بنتاجارہاہے جوانڈیاکی آنکھوںمیںکانٹے کی مانندچھب رہاہے،22نشستوںکی جیت کیلئے مودی نے جودام بچھایاتھااس میںخودپھنس گئے،ہم امن کے داعی اور علمبردارہیںلیکن ہمارے اس امن کی خواہش کوہرگزکمزوری نہ سمجھاجائے،پاکستان کے عوام ہرمحاذپرپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صوابی میںکاشتکاران تمباکوکنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








