وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند قوم ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے' وزیراعظم عمران خان کے امن کے فروغ کے پیغام کو دنیا بھر میں بے حد سراہا جا رہا ہے، جنگ بھارت اور پاکستان دونوں کے مفاد میں نہیں۔اتوار کو ایک …

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی ایک امن پسند قوم ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے’ وزیراعظم عمران خان کے امن کے فروغ کے پیغام کو دنیا بھر میں بے حد سراہا جا رہا ہے، جنگ بھارت اور پاکستان دونوں کے مفاد میں نہیں۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے بنائی گئی پالیسیوں سے سرحد کے دونوں اطراف لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پلوامہ واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مودی حکومت سے کہا کہ وہ ہمیں قابل عمل شواہد فراہم کریں ہم مکمل تحقیقات اور تعاون کریں گے لیکن بھارت نے ثبوت فراہم کرنے کی بجائے جارحیت کا انتخاب کیا اور اس کے جنگی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں گھس آئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اچھے اور امن کے فروغ کے رویے کو جس کے تحت انہوں نے گرفتار بھارتی پائلٹ کو بھی رہا کر دیا کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور بھارتی کالم نگار اور مصنفین وزیراعظم عمران خان کی تعریف کر رہے ہیں، یہاں تک کہ ایک بھارتی صحافی برکھا دت نے تو خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والے کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش بھی کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بہت اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف ایک جامع منصوبہ ہے جسے وسیع تر قومی مفاد میں نافذ کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کچھ انتہا پسند تنظیموں کے خلاف پابندی عائد کر دی ہے اور ان کے خلاف عملی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کا تھا، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کو آن بورڈ لینے کے بعد اس سلسلے میں فیصلہ کیا۔

Leave a Reply