وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران فوجی ٹوپی پہننے پر پی سی بی باضابطہ احتجاج کرے، یہ کرکٹ بالکل نہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امید ہے جینٹل مینز گیم کو سیاسی بنانے پر آئی سی …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران فوجی ٹوپی پہننے پر پی سی بی باضابطہ احتجاج کرے، یہ کرکٹ بالکل نہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امید ہے جینٹل مینز گیم کو سیاسی بنانے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو نہ روکا گیا تو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کےلئے پاکستانی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھیں۔

Leave a Reply