پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی ”اے پی پی” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے قانونی فریم ورک کے ذریعے صنفی مساوات کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت کی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے عملی نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین …

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے قانونی فریم ورک کے ذریعے صنفی مساوات کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت کی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے عملی نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بات ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین نے چیلنجوں کامقابلہ کرتے ،رکاوٹوں کو توڑتے اور اعلی مقام تک پہنچنے کی دنیا کو کئی مثالیں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے آئینی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان سمیت تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا۔ خواتین اورلڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اورانہیں بااختیاربنانے کیلئے پاکستان کی وفاقی اورصوبائی سطح پر نئی قانون سازی اورپرانے قوانین میں بہتری کیلئے اقدامات باعث اطمینان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اورلڑکیوں کو ان قوانین کے بارے میں علم ہونا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ ان موضوعات کو معاشرے تک پہنچانا بھی اہمیت کا حامل ہے، تعلیم اورمواقع تک یکساں رسائی اورخواتین کے انسانی حقوق کو یقینی بنانے سے خواتین کو بااختیاربنانے میں مدد ملے گی۔آسٹریلیا کی ہائی کمشنرنے کہاکہ ملکی معشیت کی مضبوط کرنے کیلئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے، اگر ہم اپنی نصف آبادی کی ذہنی اورپیداواری صلاحیت کو بروئے کارنہیں لائیں گے تو یہ ملک کی معیشیت کیلئے نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کوبااختیاربنانے کے ضمن میں پاکستان کی پیش رفت حوصلہ افزاءہے، پاکستان مسلم دنیاءکا پہلا ملک ہے جس نے جمہوری عمل کے ذریعے ایک سیاستدان خاتون کو ملک کا وزیراعظم بنایا۔ انہوں نے تمام قومی اداروں اورمحکموں میں خواتین کی اپنی آبادی کے تناسب سے شرکت کی ضرورت پرزوردیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply