اقوام متحدہ ۔ 11 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ہفتہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ”کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن“ (سی ایس ڈبلیو) کے اجلاس میںپاکستان میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے دنیا بھر کے ممالک کو آگاہ کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر پاکستان 4 مختلف تقریبات منعقد …
سی ایس ڈبلیو اجلاس میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، ملیحہ لودھی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 11 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں آئندہ ہفتہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ”کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن“ (سی ایس ڈبلیو) کے اجلاس میںپاکستان میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے دنیا بھر کے ممالک کو آگاہ کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر پاکستان 4 مختلف تقریبات منعقد کرے گا جس کا مقصد صنفی مساوات کا فروغ اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کے اجلاس سے قبل ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی ایس ڈبلیو کے 63 ویں اجلاس کے دوران اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کلینڈر کے مطابق سی ایس ڈبلیو کا اجلاس دوسرا بڑا ایونٹ ہے جس میں ہمیشہ صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کے مندوب اظہار خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں عالمی سطح پر 9 ہزار وفود شریک ہو ںگے جو ایک ریکارڈ ہے جن میں رکن ممالک کے نمائندے، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اور دنیا بھر سے ای سی او ایس او سی سمیت غیر سرکاری اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال کا موضوع ” سماجی تحفظ کا نظام، سہولیات تک رسائی، صنعتی مساوات کے فروغ کے لئے پائیدار بنیادی ڈھانچہ کی فراہمی اور خواتین (عورتوں، لڑکیوں) کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانا” منتخب کیا گیا ہے۔








