اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سفیر جان بولٹن نے حالیہ پاک۔بھارت بحران کے دوران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون کال پر پلوامہ واقعہ کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا ٹیلی فون،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سفیر جان بولٹن نے حالیہ پاک۔بھارت بحران کے دوران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون کال پر پلوامہ واقعہ کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے 26 فروری کو کی جانے والی دراندازی نہ صرف پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی تھی بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی تھی، اس جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اپنے دفاع میں تھا، پاکستان خطہ میں امن و امان کا خواہاں ہے، اس لئے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت انڈین پائلٹ کو بھارت واپس بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت مکمل کرنے کے بعد بھارت واپس پہنچ چکے ہیں، ہم 14 مارچ کو کرتارپور راہداری معاہدہ پر گفت و شنید کیلئے ایک سرکاری وفد بھارت بھجوا رہے ہیں۔








