موسم بہار کی شجر کاری مہم قدرت سے تعلق مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے،پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم قدرت سے تعلق مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے، سماجی اقتصادی ترقی اور پائیدار ایکو سسٹم کیلئے جنگلات کا اْگائی نہایت ہی اہم ہے،صحت مند ماحول کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے اور حکومتِ پاکستان کے اقدام ''پاکستان کے لیے درخت لگائو'' …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم قدرت سے تعلق مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے، سماجی اقتصادی ترقی اور پائیدار ایکو سسٹم کیلئے جنگلات کا اْگائی نہایت ہی اہم ہے،صحت مند ماحول کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے اور حکومتِ پاکستان کے اقدام ”پاکستان کے لیے درخت لگائو” کی روشنی میں پاک بحریہ نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ساحلی پٹی میں مینگرووزکے 40 لاکھ پودے اْگائے اور پاکستان بھر میں واقع پاک بحریہ کی یونٹس میں 7 لاکھ درخت لگائے،اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک بحریہ میںشجرکاری مہم2019کا آغاز کر رہے ہیں ،ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں پاک بحریہ کا ساتھ دیں اور صاف ستھرے اور بہتر ماحول کو ممکن بنانے کے لئے کم از کم ہر فردایک درخت لگانے کا عہد کرے،آئیے اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اور اپنی مستقبل کی نسلوں کے لئے سب مِل جْل کر کوششیں کریں۔پیر کو موسم بہار شجر کاری مہم 2019 کے مو قع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا کہ درخت کئی بر سوں سے خوراک اور ذریعہ معاش کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے منفی اثرات کو روکنے میں بھی کلیدی کردار کے حامل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply