اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرہادی سلیمان پور منگل سے پاکستان کاتین روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ای سی اوکے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ صدرڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اوروزیرخارجہ …
اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا تین روزہ دورہ پاکستان، صدرمملکت، وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرہادی سلیمان پور منگل سے پاکستان کاتین روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ای سی اوکے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ صدرڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اوروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراطلاعات ونشریات ، وزیرخزانہ، وزیرمنصوبہ بندی اوروزیرمواصلات سے ملاقاتوں میں وہ ای سی او سے متعلق امور بشمول تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایجنڈا، علاقائی رابطوں میں اضافہ اوررکن ممالک کے درمیان تجارت میں سہولیات فراہم کرنے سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔ وہ وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق دائود اورچئیرمین سرمایہ کاری بورڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔








