وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی آل ایمپلائز تحریک بحالی پمز کے چیئرمین شریف خٹک کی سربراہی میں وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز ( پمز )کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں آرہا تاہم پمز کی ترقی اور مریضوں کی بہتری کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آل ایمپلائز تحریک بحالی پمز کے چیئرمین شریف خٹک کی سربراہی میں وفد سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز ( پمز )کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں آرہا تاہم پمز کی ترقی اور مریضوں کی بہتری کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آل ایمپلائز تحریک بحالی پمز کے چیئرمین شریف خٹک کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں ڈپٹی چیئرمین چوہدری محمد ریاض گوجر، محمد نواز لالی اور سعید اللہ جان مروت شامل تھے۔ وزیر صحت نے تمام معاملات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پمز کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں آرہا مگر پمز کی ترقی اور مریضوں کی بہتری کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پمز ملازمین کے تمام حقوق بحال رہیں گے اور بہت جلد سٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جائے گا۔ وفد نے وزیر صحت سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور ملازمین کی بھرتیوں میں غیر ضروری التواءاور دیگر اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اور ملازمین کی حیثیت کو تبدیل کئے بغیر مریضوں کی بہتری کیلئے کی جانے وا لی اصلاحات کو نافذ کرنے میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیںگے بالخصوص کرپیش کو ختم کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply