اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز عالم شیخ محمد الجیلانی اور ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل (ر) یوسف، معاون خصوصی نعیم الحق اور معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلامی تعلیمات …
وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز عالم شیخ محمد الجیلانی اور ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز عالم شیخ محمد الجیلانی اور ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل (ر) یوسف، معاون خصوصی نعیم الحق اور معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں بنائی جانے والے اسلامک یونیورسٹی کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممتاز دینی شخصیات یونیورسٹی کے طلبا کو اپنے علم سے مستفید کرتی رہیں گی۔








