وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ہادی سلیمان سے ملاقات میں اظہار

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بانی رکن ہونے کے ناطے ای سی او کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ یہ بات انہوں نے سیکرٹری جنرل ای سی او ڈاکٹر ہادی سلیمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بانی رکن ہونے کے ناطے ای سی او کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ یہ بات انہوں نے سیکرٹری جنرل ای سی او ڈاکٹر ہادی سلیمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کو تنظیم کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم مختلف ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ وزیر خارجہ نے خطے میں اقتصادی تعاون تنظیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، فاو¿نڈنگ ممبر ہونے کے ناطے، اکنامک آرگنائزیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ہم اس سلسلے میں بھرپور انداز میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کر چکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ تنظیم ہادی سلیمان کی قیادت میں اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ای سی او کا بنیادی ممبر اور اہم ترین پارٹنر ہے۔ علاقائی ترقی میں ای سی او پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سیکرٹری جنرل ای سی او نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو تنظیم کی طرف سے باہمی دلچسپی کے امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں

Leave a Reply