اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرتارپور راہدرای منصوبے کےلئے مذاکراتی عمل کی کوریج کےلئے ہندوستان کا صحافیوں کوویزہ نہ دینا بدقسمتی ہے، ہندوستان کی کوشش ہے کہ وہ کرتاپور راہدری منصوبے میں رکاوٹ ڈالے۔ وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کرتارپور راہداری منصوبہ کےلئے 18 رکنی …
کرتارپور راہدرای منصوبے کےلئے مذاکراتی عمل کی کوریج کےلئے ہندوستان کا صحافیوں کوویزہ نہ دینا بدقسمتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کرتارپور راہدرای منصوبے کےلئے مذاکراتی عمل کی کوریج کےلئے ہندوستان کا صحافیوں کوویزہ نہ دینا بدقسمتی ہے، ہندوستان کی کوشش ہے کہ وہ کرتاپور راہدری منصوبے میں رکاوٹ ڈالے۔ وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کرتارپور راہداری منصوبہ کےلئے 18 رکنی وفد گیا لیکن صحافیوں کوویزے نہیں دیئے گے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہندوستان کا صحافیوں کو ویزے نہ دینا بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا فائدہ پنجاب اور وہاں بسنے والے سکھوں کو ہے، بھارت کی حکومت سکھوں کی مخالف اور پنجاب کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارتی حکومت کی پالیسی کشمیر مخالف ہے، یہی بھارتی رویہ رکاوٹ ڈال رہے ہیں لیکن پاکستان پرعزم ہے۔








