صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا سیلی کون ویلی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی ویڈیوکانفرس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ عدم توجہ اور مناسب خصوصی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سافٹ ویئرکی برآمدات میں پیچھے رہ گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سیلی کون ویلی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی ایک ویڈیوکانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں سافٹ ویئرکے بزنس سے متعلق اقدامات اورملک …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ عدم توجہ اور مناسب خصوصی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سافٹ ویئرکی برآمدات میں پیچھے رہ گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سیلی کون ویلی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی ایک ویڈیوکانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں سافٹ ویئرکے بزنس سے متعلق اقدامات اورملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباءکو تربیتی پروگرام سے متعلق امورکا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی بھی موجود تھے۔صدرمملکت نے کہاکہ سافٹ وئیر کی برآمدات سے متعلق پروگرام پرعمل درآمد سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ ملک میں عالمی معیار کے مطابق سافٹ وئیر میں تربیت یافتہ افرادی قوت بھی دستیاب ہوگی۔ اس سے تیکنیکی شعبوں کے ماہرین کے ملک سے دیگرممالک کو منتقلی کے رحجان پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔پروگرام کے تحت ابتدائی طورپر250 سافٹ وئیرگریجویٹس کو غیرملکی ماہرین تربیت فراہم کریں گے ۔اس اقدام کا بنیادی مقصد طلباءکو تربیت فراہم کرکے انہیں عالمی مسابقتی مارکیٹ میں مصنوعی ذہانت، بلاک چین اورموبائل اپلیکیشن سے متعلق ملازمتوں کے حصول کا اہل بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستانی سافٹ وئیرانجنئیرزکو تکنیکی شعبوں میں عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی ۔پروگرام کے تحت پاکستان کے آئی ٹی گریجویٹس کومارکیٹ کے مطابق تربیت فراہم کرنا اورملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے معیارکو بلند کرنا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پروگرام سے صنعت اورزراعت سے متعلق شعبوں میں آئی ٹٰی کی تحقیق کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ تربیت پانے والے سافٹ وئیرانجنئیرز بعد ازاں مقامی ڈویلپرز اورطلباءکو تربیت دیں گے۔صدر مملکت وائس چانسلرزکی آئندہ کانفرنس میں یہ تجاویز پیش کریں گے تاکہ ان اقدامات کو تعلیمی ڈھانچے میں اپنایا جاسکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply