اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان میں یورپین یونین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اور نیک نیتی کے تحت امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری فراہم کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے یہ بات یورپین …
افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اور نیک نیتی کے تحت امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری فراہم کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان میں یورپین یونین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اور نیک نیتی کے تحت امریکا اور طالبان کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری فراہم کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے یہ بات یورپین یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان رولینڈ کوبیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے خطہ میں امن اور پرامن ہمسائیگی سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی امریکہ طالبان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور یہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین بات چیت کیلئے راہ ہموار کریں گے۔ یورپین یونین کے خصوصی ایلچی نے یورپین یونین اور ہمسایہ ممالک کیلئے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلہ میں امن کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام کا موقع ملا ہے اور کسی بھی صورت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔








