ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل وارنر لیپاج کی قیادت میں مشیر تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹریز و پروڈکشن عبدالرزاق داﺅد سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل وارنر لیپاج کی قیادت میں مشیر تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹریز و پروڈکشن عبدالرزاق داﺅد سے جمعرات کو ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل وارنر لیپاج نے مشیر تجارت کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری تکنیکی معاونت کے پروگراموں سے متعلق آگاہ کیا اور بینک کے تجارت اور توانائی سمیت تعاون کے مستقبل کے ایجنڈا …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل وارنر لیپاج کی قیادت میں مشیر تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹریز و پروڈکشن عبدالرزاق داﺅد سے جمعرات کو ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل وارنر لیپاج نے مشیر تجارت کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری تکنیکی معاونت کے پروگراموں سے متعلق آگاہ کیا اور بینک کے تجارت اور توانائی سمیت تعاون کے مستقبل کے ایجنڈا سے آگاہ کیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ توانائی بالخصوص قابل تجدید توانائی کے منصوبے ملک کی معاشی ترقی کے لئے اہم ہیں، پاکستان کی صنعتوں کے لئے توانائی کی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے اور صنعتوں کو مناسب نرخوں پر توانائی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی ٹیرف پالیسی صنعت کے فروغ کی حکمت عملی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply