اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نواز شریف کوملک میں بہترین علاج فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم کی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی خواہش پوری نہیں کر سکتے۔ …
حکومت نواز شریف کوملک میں بہترین علاج فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نواز شریف کوملک میں بہترین علاج فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم کی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی خواہش پوری نہیں کر سکتے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف علاج کےلئے لندن جانا چاہتے ہیں تو انہیں عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہئے اور پی ٹی آئی حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمدکرے گی، ملکی اداروں نے نواز شریف کو گرفتار کیا ہے جو بدعنوانی کے کئی مقدمات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسوں میں نواز شریف کے خلاف نعرے لگوائے تھے لہذا انہیں اپنے ان نعروں اور بیانات پر قائم رہنا چاہئے۔








