مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں سنڈرلینڈ کو3-5 سے ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے اپنے پانچویں میچ میں سنڈرلینڈ کو ہرا دیا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 35 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں

لندن۔21ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے اپنے پانچویں میچ میں سنڈرلینڈ کو ہرا دیا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 35 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ناقابل شکست مانچسٹر سٹی کی یہ ای پی ایل میں مسلسل پانچویں فتح ہے جس کے بعد ٹیم 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر نے کے ساتھ ٹیبل پر مجموعی طور پر 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔ انٹونی سیمینیو نے دو جبکہ اینزو فرنانڈیز،ریان چرکی اور ایرلنگ ہالینڈنے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کی۔سنڈرلینڈ کی جانب سے تینوں گول برائن بروبی نے سکور کیے ۔ اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر ، انگلینڈمیں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ناقابل شکست مانچسٹر سٹی اور سنڈرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنڈرلینڈ کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔ نیوکیسل یونائیٹڈ کو 1-4 گول سے ہرا دیا۔انٹونی سیمینیو نے دو جبکہ اینزو فرنانڈیز،ریان چرکی اور ایرلنگ ہالینڈنے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح دلائی جبکہ سنڈرلینڈ کی جانب سے تینوں گول برائن بروبی نے سکور کیے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں مسلسل پانچویں فتح ہے اور وہ سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔