اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیریں مزاری نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مثاثرین …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیریں مزاری نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مثاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہارکیا۔ انہوں نے اس دہشت گرد حملوں کو مسلم کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں کے خلاف حملہ قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کی سوچ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام فوبیہ، مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کی سوچ، نیوزی لینڈ میں بھی پہنچ چکی ہے اور مساجد پر دہشت گرد حملہ اس کی مثال ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹر مزاری نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب اس دہشت گرد حملے کی بڑی وجہ ہے۔








