تحریک انصاف کی حکومت نے بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے، صمصام علی بخاری

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے کا عزم رکھتے ہیں اور پہلے ہی بیرونی ممالک سے بدعنوان عناصر سے …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے کا عزم رکھتے ہیں اور پہلے ہی بیرونی ممالک سے بدعنوان عناصر سے بھاری رقم برآمد بھی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے دور کے دوران کرپشن کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا جو موجودہ حکومت کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے، کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق احتساب ہونا چاہیئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اجتماعی فیصلے ہمیشہ جمہوری نظام میں لیے گئے، حکومت قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے رہی ہے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کی برابر تنخواہوں کے لیے ایک بل متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نواز شریف کی صحت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ملک کے کسی بھی ہسپتال سے بہترین طبی علاج کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply