اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کشمیر میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری پی …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی متعلقہ حکام کو کشمیر میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کشمیر میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں پر مجموعی پیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت امور کشمیر طارق محمود پاشا سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 48 میگاواٹ جگرون پن بجلی منصوبہ ، رٹھوھہ ہریام بریج ، میر وزیر محمد فاروق سعید میڈیکل کالج ، مظفر آباد اور میڈیکل کالج میرپور کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔








