اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی زیر صدارت بحریہ فاونڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں منعقد ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اجلاس میں بحریہ فاونڈیشن کے جاری منصوبوں پر نیول چیف کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بحریہ فاونڈیشن کے سی فوڈ پراسیسنگ پلانٹ اور مستقبل کے دیگر منصوبوں پر بریفنگ شامل تھی۔ …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی زیر صدارت بحریہ فاونڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کا اجلاس
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباس کی زیر صدارت بحریہ فاونڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں منعقد ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اجلاس میں بحریہ فاونڈیشن کے جاری منصوبوں پر نیول چیف کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بحریہ فاونڈیشن کے سی فوڈ پراسیسنگ پلانٹ اور مستقبل کے دیگر منصوبوں پر بریفنگ شامل تھی۔ بحریہ فاونڈیشن میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے مختلف النوع پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ فاونڈیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔









