وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور جبکہ 96 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین و …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور جبکہ 96 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین و وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مغربی راستوں کی تعمیر کو ترجیح دیتی ہے اور پسماندہ علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ اجلاس میں گورننس، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاﺅسنگ، ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کی جانب سے دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ N-50 کچلاک ڑوب سیکشن کو دو رویہ کے لیے زمین کے حصول کے لیے 11342.0 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلا س نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ وزارت مواصلات کا دوسرا منصوبہ N-50 کچلاک ژوب سیکشن کو دو رویہ کرنے اور تعمیر کے لیے 67638.46 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے مغربی روٹ کی تعمیر پر کوئی توجہ نہ دی جبکہ موجودہ حکومت اس کی تعمیر کے لیے پر عزم ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی جانب سے اسلام آباد میں قائم وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنانے، ہنر مند افراد سے استفادہ کرنے اور سامان اور فرنیچر کی خریداری کے لیے 418.717 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور چلاس میں سکاوٹس ہیڈ کوارٹر اور 144 ونگ چلاس کی تعمیر کے لیے 493.869 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے گوادر کے علاقے مکران کو پاکستان کے قومی گرڈ سسٹم کے ساتھ ملانے کے لیے 17421.44 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس کو منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی کے لیے یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply