اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان سے اڑھائی لاکھ ٹن چینی اور ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کے آرڈر دیئے ہیں، رواں سال ریکارڈ برآمدات ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور ٹیکسٹائل کے اجلاس کے دوران کیا۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا …
عبدالرزاق داﺅد کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور ٹیکسٹائل کے اجلاس کے دوران اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان سے اڑھائی لاکھ ٹن چینی اور ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کے آرڈر دیئے ہیں، رواں سال ریکارڈ برآمدات ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور ٹیکسٹائل کے اجلاس کے دوران کیا۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفریدی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی 2014-19ءاور 2019-2024ءسے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی سے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں بہتری آئے گی، ٹیکسٹائل پالیسی کو اس طرح تشکیل دیا جائے گا کہ اس شعبہ کو درپیش مسائل حل کئے جا سکیں گے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے اپٹما کو سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ہے، نئی پاور لومز کےلئے جاپان کی حکومت سے فنڈز جبکہ ایس ایم ای سیکٹر کو بینکوں سے قرضے دلوانے کےلئے پالیسی پر اسٹیٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان سے اڑھائی لاکھ ٹن چینی اور ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کے آرڈرز دیئے ہیں، رواں سال برآمدات کا 25 ارب ڈالرز کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ مشیر تجارت نے بتایا کہ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے 26 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اس وقت برآمدات 13 ارب ڈالر ہیں۔ اجلاس میں سینیٹرز رانا محمود الحسن، سیّد شبلی فراز، نزہت صادق، ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، دلاور خان، نعمان وزیر خٹک، اورنگزیب خان، احمد خان، سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری سیّد افتخار بابر اور وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حکام نے شرکت کی۔









