وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو خود احتساب کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کا غیر سنجیدہ رویہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا غلط امیج پیش کرے گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قومی احتساب …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو خود احتساب کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کا غیر سنجیدہ رویہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا غلط امیج پیش کرے گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی مذمت کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو ملک میں انارکی اور انتشار کو ہوا دینے کی بجائے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیئے۔ معاون خصوسی کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف قومی معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، حقیقی سیاست عوامی فلاح و بہبود کے لیے درپیش مسائل کا حل اور ان پر بات کرنا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور نیشنل ایکشن پلان سمیت تمام قومی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a Reply