پاکستان کی تنیوں مسلح افواج (کل) 79 ویں یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کے لئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گی

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان کی تنیوں مسلح افواج (کل) ہفتہ کو 79 ویں یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کے لئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اعزازی مہمان ہونگے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں آذربائیجان کے وزیر دفاع، بحرین …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاکستان کی تنیوں مسلح افواج (کل) ہفتہ کو 79 ویں یوم پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کے لئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔ تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اعزازی مہمان ہونگے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں آذربائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کے آرمی چیف، ترکی، بحرین، چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے جو کہ ان ممالک کے ساتھ گہری باہمی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply